پیللیکل،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ہندوستانی ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پرہوں گی جبکہ میزبان ٹیم ساکھ کو بچانے کے ارادے سے کھیلے گی۔وراٹ کوہلی کی ٹیم سیریزمیں 2-0سے آگے ہے اور اگلے میچ جیت کر3-0کی ناقابل تسخیربرتری لیناچاہتی ہے۔آخری دو میچ کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ دوسرے ون ڈے میں 131رنز پر سات وکٹ گرنے کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کی اورمیچ جیتا۔ہندوستان یہاں بہت زیادہ میچ نہیں کھیلاہے اور جمعرات کوملی جیت اس کی دوسری کامیابی تھی،ہندوستان نے پہلے یہاں 2012میں کھیلاتھا،دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لئے دو دن کے فاصلے کے بعدہندوستان اب اس سلسلے کو برقرار رکھنے اترے گا۔یہ دیکھنا ہے کہ آیا کوہلی ٹیم کی حکمت عملی میں اپناتیور برقرار رکھتے ہیں یا نہیں۔دوسرے ون ڈے سے پہلے انہوں نے نوجوانوں کو مواقع دینے کے بارے میں بات کی تھی۔یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا اکشر پٹیل اور یجویندرچہل ہی اسپن کاذمہ سنبھالتے ہیں یانہیں۔دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ آرڈر کو تبدیل کرنے کی وجہ سے 231رنز کا ہدف بنانا مشکل ہوگیا تھا۔کوہلی نے کے ایل راہل تیسرے اورکیدارجادھو کو چوتھے نمبرپر بھیجا لیکن اس حکمت عملی نے مؤثر ثابت نہیں کیا۔دونوں اکیلا دھننجیاکی گگلی کاسامنانہیں کرسکے۔اب یہ دیکھناہوگا کہ کوہلی کل تجربہ کریں گے یا پرانی بیٹنگ مجموعہ کو برقرار رکھیں گے۔ویسے پچھلے میچ میں ہندوستان کی کارکردگی کے سلسلے میں سری لنکا کی واپسی بہت زیادہ حوصلہ افزاء ہوگی۔